ٹیپوسلطان کا خواب ایک اسلامی یونیورسٹی کی بنیاد رکھنا تھا جو دو سو سال کے بعد دارالامور کی صورت میں تعبیر ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ ٹیپو سلطان اعلٰی تعلیم اور تحقیقی مرکز ایک ایسا اولین ادارہ ہے جسکو شریف فاؤنڈیشن نے دینی اور اخالاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی کی تعلیم کو بھی عطا کرنے کی غرض سے میسور کے قریب سری رنگا پٹنہ میں قائم کیا۔ دارالامور کی زندگی علم سیکھنے، بانٹنے اور اسکے لئے وقف ہونے کے جذبہ کو ابھارتی ہے۔ دارالامور کے کیمپس کی زندگی ایک ایسی انجمن ہے جو طلبہ کے اندر ماحول کے سیکھنے کی طلب کو پیدا کرتی ہے۔ دارالامور دس سال کا عرصہ کامیابی کے ساتھپورا کر چکا ہے اور مزید ترقی کے ساتھ ہندوستان میں اپنی طرز کی اولین اسلامی یونیورسٹی کو شروع کرنے کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔